تاجران کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گئیں ۔نومنتخب صدر شعیب ریاض تھہیم
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)صرافہ ایسوسی ایشن شجاع آباد تقریب حلف کی تقریب مقامی میری ہال میں منعقد ہوئی تقریب حلف برداری میں چئیرمن آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق شیخ طاہر امجد ضلعی صدر چمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان سید عبدالقادر گیلانی ایم این اے رانا طاہر شبیر الحاج شیخ شاہد اقبال ، الحاج عظمت علی خان راؤ ارسلان لیاقت خواجہ ہاشم صدیقی سکندر حیات شوکت حیات احمد حیات شیخ عبد الباری ملک زبیر شریف و دیگر تاجران شریک ہوئے صرافہ ایسوسی شجاع آباد کے صدر شعیب ریاض تھہیم نائب صدر ہمایوں ارشد جنرل سیکرٹری سید تقی مرتضیٰ نقوی شاہ ودیگر عہدیداران منتخب ہوئے خواجہ محمد شفیق چئیرمن آل پاکستان انجمن تاجران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجران ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔تاجران کو کاروبار کے پر امن ماحول فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے شیخ طاہر امجد ضلعی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت عقل کے ناخون لے اور تاجران پر بےجا ٹیکسز نہ لگائیں سید عبد القادر گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مجھے منتخب کیا ہے انکے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گئیں۔