علاقائی خبریں

ریجنل اخبارات کے مسائل کے حل کے لیےکوشاں ہیں :محبوب چغتائی

ملتان،APRNSکی 5ویں سالگرہ کا کیک کاٹا کیا،ملتان پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں مرکزی قیادت اور چیف ایڈیٹرز،ایڈیٹرزنے شرکت کی،ریجنل اخبارات کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، محبوب حسین چغتائی،خلیل بھٹی ،تقریب میں APRNS کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا

ملتان ( نمائندہ کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS (رجسٹرڈ)کے مرکزی کوآرڈینیٹر محبوب حسین چغتائی(چیف ایڈیٹر روزنامہ سنگ سفر ملتان)،مرکزی چیئرمین مشاورتی کلب خلیل بھٹی(چیف ایڈیٹر روزنامہ ہجرت ملتان) نے کہا ہے کہ ریجنل اخبارات کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS (رجسٹرڈ)کی پانچویں سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر ملتان پریس کلب کے سینیئر نائب صدر محمد خالد چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب شریف جوئیہ،چیئرمین انتظامیہ کمیٹی ملتان پریس کلب محبوب ملک،روزنامہ جنوبی پنجاب کے چیف ایڈیٹر محمد حنیف عمران بھٹی ،پنجاب نیوز کے چیف ایڈیٹر حمید الحسن خان،نیلم مقبول چیف ایڈیٹر جا بجا، صابر بھائی، فرحت پروین چیف ایڈیٹر بلیک اینڈ وائٹ ،روزنامہ ملتان سلطان کے ایڈیٹر میاں مقصود احمد،کرائم میل کے ایڈیٹر صفدر بخاری،چیف ایڈیٹر اپنی بات ملتان امجد رفیق علوی،یونیورسل نیوز کے چیف ایڈیٹر بدرالدین قریشی سمیت ،محسن محبوب چغتائی اسفند ،محبوب چغتائی،راشد زکی قریشی ،ذیشان خان،زرناز گل،محمد دانش،فیاض طفیل سدھو سمیت دیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر اے پی ار این ایس کی دن رات ترقی کے حوالے سے دعا بھی کی گئی اور بانی صدر APRNSغلام مرتضیٰ جٹ کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، محبوب حسین چغتائی نے مزید کہا کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے یقینا مقامی اخبارات مالکان و ذمہ داران شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں حکومتی سطح پر ریجنل نیوز پیپرز کے مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔آخر میں سب نے مل کر APRNSکی 5ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button