کئیر پلس فارمیسی پر ڈکیتی کی کوشش ناکام،اندھا دھند فائرنگ ،خوف پھیل گیا
چونیاں (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) نواحی علاقے الہ آباد میں واقع کئیر پلس فارمیسی میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دو مسلح ڈاکو فارمیسی میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کرنے لگے۔ فارمیسی کے مالک نے فوری طور پر ہوش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحمت کی اور ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی۔ اس مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے خوفزدہ ہو کر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاکئیر پلس فارمیسی کے مالک کی بروقت حکمت عملی سے ایک بڑی ڈکیتی کی واردات ناکام ہو گئی، جس پر اہل علاقہ نے ان کی بہادری کو سراہا۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔