کرائمز

بینظیر انکم سپورٹ سینئر میں کھلم کھلی لوٹ مار، کوئی پرسان حال نہیں

چونیاں(فیاض احمد دھون) بینظیر انکم سپورٹ سینئر میں کھلم کھلی لوٹ مار اور سب سے بڑا کریش کا گڑھ بن گیا۔ کیا عملہ ڈیوائس ہولڈر اے ڈی کی آنکھوں میں مرچ ڈال کر وسیع پیمانے پر کٹوتی کر رہا ہے یا پھر خربوزوں کی رکھوالی گیدرڑ بیٹھا ہےمستحق خواتین کی رقم سےکٹوتی کرنے والے ڈیوائس ہولڈرز مافیا کا سرغنہ احمد نامی شخص فی ڈیوائس ہولڈر سے اے ڈی صاحب اور سرکاری عملہ کے نام پر ہر روز 3 ہزار روپے جبکہ 2 ہزار کھانے کے کل ملا کر 5 ہزار روپے یعنی 13 ڈیوائس کا کل بنتا ہے 65000 ہزار جو اے ڈی صاحب کے علم میں ہے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انوار کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر چونیاں کا دورہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے آنے سے پہلے سب معاملہ درست کر لیں ، شکایت کی صورت موصول ہوئی تو ڈیوائس بند کر دوں گاڈیوائس ہولڈرز مافیا اپنی ہٹ دھرمی سے کسی صورت باز نہیں آئے گا انتظامیہ کو کھلا چلینج مستحق خواتین کی قسط 10500 روپے میں سے ایک ہزار روپے کی کٹوتی کے بغیر رقم دینا ممکن نہیں مکمن ہی نہیں ، اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار کو ڈیوائس ہولڈر مافیا کا کھلا چیلنج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جب تک سینٹر میں اے ڈی صاحب ہیں ہمیں کوئی فکر نہیں ان کو سب ڈیوائس ہولڈر ایمانداری سے حصہ پہنچاتے ہیں اے ڈی کی ملی بھگت کے بغیر کٹوتی نہیں ہو سکتی ذرائعڈیوائس ہولڈر سینٹر کا سر غنہ مرونڈا بیچتنے والا احمد نامی شخص دو سال میں کروڑوں کا مالک کیسے بن گیا احتساب ادارے اور نیب تحقیق کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button