”عشرہ رحمة للعالمین “ کے سلسلے میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام کتب نمائش کاآغاز
لاہور(آئی این پی)سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹراوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری نے ”عشرہ رحمة للعالمین “ کے سلسلے میں الحمراءآرٹ گیلری،دی مال لاہور میں ”سہ روزہ نمائش کتب سیرت طیبہ “کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ا±سوہءرسول کا پیغام یہ ہے کہ سیلاب زدگان کی کھ±لے دل سے مدد کی جائے۔ ”عشرہ رحمة للعالمین “منانے کا تقاضہ ہے کہ مصیبت میں گرے لوگوں کو ریلیف میسر آئے۔سیلاب زدگان کی پریشانی کم کرنا،قوم کا فرض اور سیرت نبوی کا درس ہے۔آپ نے ہر دور کے پریشان حال انسانوں کا سہارا بننے کی تلقین فرمائی۔سیلاب ایک آزمائش ہے،نبی کی سنت ہے کہ آزمائش کا مقابلہ ہمت سے کریں۔نبی اکرم نے خدمتِ خلق کو ایمان کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ سے آگاہی کے لیے مطالعہ کتب سیرت کامطالعہ بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ سیرت نگاری ا±مّتِ مسلمہ کے امتیازات و اعزازات میں سے اہم ترین شعبہ ہے۔ سیکرٹری اوقاف نے مزید کہا کہ یہاں پر قارئین کے لیے سیرت طیبہ ، اسلامیات، پاکستانیات اور اقبالیات پر مشتمل کتاب کا وسیع ذخیرہ ایک جگہ پر دستیاب کردیا گیا ہے۔ سہ روزہ نمائش کتب کا انعقاد محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے لیے ایک اعزاز ہے۔عصر حاضر میں کتب بینی بالخصوس دینی لٹریچر کے مطالعہ میں کمی واقع ہو رہی ہے، یہ نمائش کتب یقینا اس مطالعہ میں ا ضافہ کا باعث ہوگی۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمودسندھو،ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف محمد شاکر،ڈپٹی ڈائریکٹر زاوقاف آصف اعجاز،ایاز حبیب، زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتا دربار شیخ جمیل احمد،صوبائی خطیب اوقاف مولانا محمد احمد، لا ئبریرین مرکزی لائبریری اوقاف حافظ احمد مجتبیٰ،ایڈ من آفیسر علماءاکیڈمی رمضان بلوچ، اوقاف علماءمولانا محمد شفیق، مولانا مفتی عمران حنفی،علامہ سجادحسین جوادی سمیت پبلشرزو مکتبہ جات کے نمائندگان بھی موجود تھے۔