کرائمز
ہارون آباد قبضہ مافیا متحرک ،شہری انصاف کے لیے دربدر
ہارون آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )چک نمبر 75 فور آر ہارون آباد میں معروف قبضہ گروپ "چٹی دلال گروپ” نے مبینہ طور پر 14 مرلہ زمین پر غیر قانونی قبضہ جما لیا ہے۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ مقصود احمد اور راؤ غلام محمد سمیت دیگر افراد اس قبضے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ سے بارہا درخواست کی، لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ متاثرہ فرد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ علاقے کے دیگر مکینوں نے بھی گروپ کے خلاف شکایات درج کی ہیں اور اسے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حکام اس مافیا کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔