علاقائی خبریں

عمران خان نے کشمیری عوام کے حقوق کی موثر وکالت کی: فیاض کھوکھر

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف محمد فیاض کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی سب سے مضبوط حامی رہی ہے اور عمران خان وہ واحد عالمی رہنماء ہیں جنہوں نے ہر پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کشمیری عوام کے حقوق کی موثر وکالت کی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل سے اس دن کی اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا کہ ہے کہ پانچ فروری محص ایک رسمی دن نہیں بلکہ اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائینگی ۔ پاکستان کی پوری قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے اور ان کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان تحریک انصاف شدید مذمت کرتی ہے ۔ جبری گمشدگیاں ‘ماورائے عدالت قتل ‘خواتین کی بے حرمتی اور پیلٹ گنز کا وحشیانہ استعمال بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت ہیں ۔ محمد فیاض کھوکھر نے عالمی برادری ‘اقوام متحدہ ‘او آئی سی ‘انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو کشمیری عوام پر جاری ظلم و ستم کا جوابدہ ٹھہرائیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا جائز اور قانونی حق استصواب رائے دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button