کرائمز

کچہری فیروز والا میں پولیس کی حراست سے قتل کے مقدمہ کا ملزم فرار

فیروزوالہ( محمد ابوبکر )کچہری فیروز والا میں پولیس کی حراست سے قتل کا ملزم فرار ہو گیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس زیرحراست قتل کے مقدمہ کے ملزم علی رضا کو کچہری فیروز والا میں ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت پیش کرنے کے لیے لائی اس دوران ملزم پولیس اہلکاروں کو جل دے کرفرار ہو گیا اس واقعہ کے بعد اس واقعہ کے دوران فیروز والہ کچہری میں پولیس کی دوڑیں لگ گئی ملزم فرارہونے میں کامیاب بتایا جاتا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کا اے ایس آئی مظفر علی دیگر اہلکاروں کے ساتھ قتل کے ملزم علی رضا عرف مولی“ولدعبدالمجید سکنہ نین سکھ ریمانڈ جسمانی کومقدمہ نمبری2491/24بجرم302حصول ریمانڈ فیروزوالہ کچہری میں پیش عدالت کیاگیا،جو پولیس اہلکاروں کو جل دے کرفرار ہوگیا ملزم کے فرار ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں نے ملزم کی تلاش کے لیے سرپٹ دوڑیں لگائیں لیکن بے سود رہے ملزم فرارہوگیا فیروز والا پولیس نے اے ایس اے ایس ائی مظفر حسین سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تا ہم ملک پولیس اہلکار گرفتار نہ ہو سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button