14 اگست کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک تابناک باب ہے:رفیق احمد
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)14 اگست کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک تابناک باب ہے یہ دن ہمیں قربانیوں، عزم اور آزادی کی قدر کا احساس دلاتا ہے سابق چیئرمین بلدیہ سابق ناظم یوسی 96 ڈاکٹر رفیق احمد قریشی کی شجاع آباد انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق
سابق چیئرمین بلدیہ سابق ناظم یوسی96 ڈاکٹر رفیق احمد قریشی نے شجاع آباد انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب 14 اگست (یوم آزادی) کا دن آتا ہے تو پورے ملک میں جشن کا سا سماں ہوتا ہے ہر شہر ہر گلی ہر محلہ سبز ہلالی پرچموں اور روشنیوں سے جگمگا اُٹھتا ہے ڈاکٹر رفیق احمد قریشی نے مزید کہا کہ ملک کے تمام شہروں کے چوراہوں اور شاہراہوں کو دلکش انداز میں سجایا جاتا ہے۔ تمام شہروں کے چوکوں اور چوراہوں پر لگے سبز اور سفید قمقمے گویا وطن کی روشنی اور خوشحالی کا پیغام دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان جگہوں کو اس طرح سجا دیا جاتا ہے کہ دیکھنے والے نہ صرف محظوظ ہوتے ہیں بلکہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو جاتے ہیں قومی یادگاروں جیسے ماڈلز مجسمے اور پرچم تھامے ننے منھے بچے قوم کی بہادری اور قربانیوں کی یاد دلاتے ہیں نوجوان بچے بوڑھے سب اس جشن میں شریک ہیں، کہیں قومی ترانے گونج رہے ہوتے ہیں تو کہیں ملی نغمے دلوں کو گرما رہے ہوتے ہیں