سہیل ظفر چٹھہ کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ امن کا داعی ثابت
چنی گوٹھ(نامہ نگار) سی سی ڈی کپتان سہیل ظفر چٹھہ کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ امن کا داعی ثابت، ڈسٹرکٹ بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کرائم فری کی جانب گامزن تاریخی امن و امان کا دور یکساں یزمان سرکل کی مسلسل کامیابیوں پر شہریوں کا ایڈیشنل آئی جی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش سی سی ڈی یزمان کا بین الصبوبائی گینگ کے اک اور رکن سے ٹاکرا ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے انٹروگیشن جاری تفصیل کے مطابق سی سی ڈی بہاولپور سرکل یزمان غلام مصطفی خان بلوچ سرکل آفیسر محمد زاہد اے ایس ائی نوید سبطین ہیڈ کانسٹیبل عتیق الرحمن افتخار جہانگیر محمد شہباز عبدالستار محمد فہیم محمد کاشف و دیگر پولیس اہلکاران سی سی ڈی کا دوران ناکہ بندی ۔
بین صوبائی موٹر سائیکل چور گینگ سے پولیس مقابلہ
بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گینگ نے دوران ناکہ بندی سی سی ڈی پولیس پر فائرنگ کر دی دو کس ملزمان بشیر ولد عارب قوم بلوچ سکنہ گھوٹکی سندھ اور کبیر عرف نظیر ولد کامل قوم بلوچ سکنہ گڈو کشمور دوران پولیس مقابلہ موٹر سائیکل تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے روڈ ڈیوائڈر سے جا ٹکرائے اور زخمی ہوگئے جن کو سی سی ڈی پولیس نے تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ملزمان سے یزمان اور سول لائن بہاولپور سے چوری شدہ موبائل و موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ملزمان بہاولپور رحیم یار خان و گرد ونواح سے موٹر سائیکل چوری کر کے صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے تھے زخمی ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جرائم پیشہ عناصر قانونی کاروائی سے نہیں بچ سکتے ۔ عرفان اکبر خان ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی ضلع بہاولپور اور تمام افسران سی سی ڈی ضلع بہاولپور جرائم کی بیخ کنی کے لیے پر عزم ہیں
سی سی ڈی پولیس کی مجرمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں سے عوام میں احساس تحفظ بڑھا ہے اور جرائم میں واضح کمی آئی ہے،