کرائمز

پتوکی: این جی او کے نام پر لڑکی اغوا،3 لاکھ بھتہ وصول

قصور/ صدر پتوکی ( رانا محبوب احمد سے )پتوکی تین کس ملزمان نے این جی او کے نام پر لڑکی کو اغوا کر کے نازیبا حرکات کی ویڈیو فلم بنالی ملزمان نے لڑکی کی والدہ سے 3لاکھ روپے بھتہ وصول کرلیا مقدمہ درج ۔تحصیل پتوکی کے علاقہ جمبر کلاں گلشن بستی فادر کالونی کی رہائشی عابدہ بی بی نے تھانہ صدر پتوکی پولیس کو بتایا کہ ملزمان خرم بشیر وغیرہ نے جمبرکلاں سے این جی او کے نام پر میری بیٹی کو تحفظ دینے کے نام پر اغوا کیا اور نازیبا ویڈیو،تصاویر بنائیں اور بلیک میل کرکے تین لاکھ روپے بھتہ وصول کرلیا تھانہ صدر پتوکی نے متاثرہ خاتون کی تحریری درخواست پر نامزدد ملزمان خرم بشیر وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تفتیش آفیسرز حافظہ نفیسہ،محبوب عالم کا کہنا ہے کہ واقع کی شفاف تحقیقات جاری ہے جو بھی ملزم اس کیس گنہگار پایا گیا سخت قانونی کاروائی ہوگی اعلی افسران کے احکامات کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جا رہا ہے کسی بھی ملزم کو کوئی رعایت نہیں ملے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button