کرائمز
احمد پور سیال : شہری لاوڈ اسپیکرز سے شدید ڈپریشن کا شکار
احمد پور سیال (کرائمز پوائنٹ ڈا ٹ کام )احمد پور سیال کے شہری لاوڈ اسپیکرز کے غیر ضروری استعمال سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ریڑھیوں پر نصب لاوڈ اسپیکرز کی تیز آواز نے لوگوں کا سکون برباد کر دیا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاوڈ اسپیکرز کی اونچی آواز نہ صرف بزرگوں اور بچوں کی صحت پر منفی اثرات ڈال رہی ہے بلکہ طلباء کے تعلیمی امور میں بھی رکاوٹ بن رہی ہے۔ شہریوں نے اس مسئلے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ شہر کے معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔