کرائمز
ننکانہ صاحب :واربرٹن میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
واربرٹن (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ننکانہ صاحب کی تحصیل واربرٹن میں ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ اور اسسٹنٹ کمشنر وجیہہ ثمرین کی قیادت میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران سرکاری زمینوں اور عوامی راستوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو ہٹایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی پولیس اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے یہ کارروائی کی گئی۔ عوام نے تجاوزات کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر نے واضح کیا کہ غیر قانونی قبضے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر وجیہہ ثمرین نے کہا کہ عوامی مفاد میں ایسے اقدامات ضروری ہیں تاکہ شہریوں کو سہولیات میسر آ سکیں۔