علاقائی خبریں

رانا محسن جمیل پاکستان مسلم لیگ ن کا پرتگال میں میں نائب صدر مقرر

میاں چنوں ( تحصیل رپورٹر) رانا محسن جمیل کو پاکستان مسلم لیگ ن کا پرتگال میں میں نائب صدر مقرر کرلیا گیا، نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق رانا محسن جمیل کو پرتگال میں پاکستان مسلم لیگ ن کا نائب صدر مقرر کرلیا گیا ہے ، باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ نے اور سیکرٹری فرانس نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، رانا محسن جمیل نے بتایا کہ میں اپنے قائد محترم میاں محمد نواز شریف صدر پاکستان مسلم لیگ ن، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، ڈپٹی پرائم منسٹر صدر انٹرنیشنل افیئرز جناب اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب مریم نواز، چیف کوارڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ رانا مشہور کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے نائب صدر پرتگال کی ذمہ داری سونپی،انکا کہنا تھا میں پاکستان میں بھی اپنی ذمے داریوں کو محنت لگن کے ساتھ نبھاتا رہا ہوں اور یہاں بھی اپنی پارٹی پالیسی کے مطابق محنت سے کام کرونگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button