کرائمز

مانگا منڈی اور اس کے گردونواح میں گراں فروشی عروج پر

لاہور / مانگا منڈی (آئی این پی )مانگا منڈی اور اس کے گردونواح میں گراں فروشی کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے اور اشیاء کی قیمتیں مسلسل کنٹرول سے باہر ہو رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی پرائس کنٹرول ٹیمیں اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں ۔سبزی اور پھل، اور دیگر ضروری سامان کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہری سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت فوری طور پر کارروائی کرے تاکہ قیمتوں کو کنٹرول میں لایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button