شجاع آباد : ریسکیو 1122 کا 9646 ایمرجنسیز پرکوئیک ریسپانس
شجاع آباد(کرائم رپورٹر)شجاع آباد ماہ ستمبر 2024 میں ریسکیو 1122 نے 9646 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرکے 10000لوگوں کو ریسکیوکیا ڈاکٹرحسین میا تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ ستمبر 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق 9646 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرکے10000متاثرین کو ریسکیوکیا۔ریسکیو 1122ملتان کا اوسطاً ریسپانس ٹائم7 منٹ سے کم رہا ریسکیو 1122ملتان نے ماہ ستمبر میں 2482 ٹریفک حادثات‘80 آگ لگنے کے واقعات‘ 258 لڑائی جھگڑے (کرائم)کی ایمرجنسیز‘) 03 ڈوب جانے کی ایمرجنسی کے 11عمارت منہدم ہونے اور 5511 میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ‘ سانس کے مریض‘گانئی وغیرہ کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا ان تمام 9646 ایمرجنسیز میں 4031 متا ثرین کو ہسپتال میں منتقل کیا5607 کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔جبکہ تمام مختلف ایمرجنسیز میں 362 متاثرین جانبرنہ ہوسکے اورموقع پرہلاک پائے گئے اس کے علاوہ 321 مریضوں کو بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں میں محفوظ طریقہ سے منتقل کیا گیامزید ریسکیو 1122ملتان نے خدمت کی عالیٰ مثال پیش کرتے ہوئے 15جانور کو بھی ریسکیو کیا اور طبی امداد فراہم کی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ملتان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرحسین میاں نے کہا کہ ہماری ترجیح شہریوں کی بھلائی ہے اورجس کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایمر جنسی کال پر بروقت ریسپانس کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں دوسرا انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ماہ ستمبر میں 45080 کالز موصول ہوئیں جن میں صرف 9646 ایمر جنسی کالز تھیں اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122 ڈائل کریں اور غیرضروری طور پراس ا یمر جنسی نمبرکو مصروف نہ رکھیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرحسین میاں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کو بروقت اور کوالٹی ایمرجنسی سروس فراہم کریں انہوں نے مزید کہا کہ شہریو ں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ہدایات پر لازمی عمل کریں تیزرفتاری سے بچیں اور موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں