کرائمز
نہروں میں نہاتے 2 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق
اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ دو مختلف مقامات پر نہروں میں نہاتے 2 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق چک نبر 28 ٹوایل کے قریب سے گزرنے والی لنک نہر میں نہاتے ہوے 2 سالہ بچہ شاہ زین ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔دوسرے واقعہ میں پھلروان وزیر کے کے مقام پر ایک نہر میں نہاتے ہوے 17 سالہ نوجوان حسیب نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے ڈیڈ باڈیز ہسپتال منتقل کر دیں ۔یار رہے کہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے عید کی چھٹیوں میں نہروں پر نہانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اوردفعہ 144 کا نفاز عائد کر رکھا ہے۔#