علاقائی خبریں

عمران خان کے پیغامات لوگوں کے ذہنوں میں بیٹھ گئے ہیں :جاوید عمر رانا

لاہور (پولیٹیکل رپورٹر / کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )‏”عمران خان کے پیغامات لوگوں کے ذہنوں میں بہت اچھی طرح سے بٹھائے گئے ہیں اور یہ پیغامات پچھلے ستائیس سال سے لوگوں کے دلوں میں ہیں۔ یہ وہی پیغامات ہیں کہ آپ نے ایک شخص کو پانچ اگست سے جیل میں رکھا ہوا ہے، لیکن آپ کارکنان کو اس سے نہیں ہٹا پائے۔ ان کے دل میں اس کی محبت کم نہیں کر پائے۔ ہر پاکستانی عمران خان ہے کیونکہ جو عمران خان سوچتا ہے، وہی ہر پاکستانی کرتا ہے۔ عمران خان صاحب کا پیغام ایک ہی تھا: اس آئینی ترمیم کو ہونے نہیں دینا، جو مینڈیٹ چور ہیں، انہیں ہم نے زیادہ دیر اس مینڈیٹ پر کام کرنے نہیں دینا۔ خان نے کبھی اپنی رہائی کے لئے آپ کو احتجاج کرنے کا کہا۔ خان نے ہمیشہ اس چیز کے لئے احتجاج کا کہا ہے جو آپ کے اور میرے آئندہ آنے والے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button