کرائمز

نجی یونیورسٹی کے باہر تصادم،ایم آئی ٹی کا طالب علم جاں بحق

لاہور / رائےونڈ (آئی این پی )سپیرئیر یونیورسٹی کے باہر دو گرپوں میں تلخ کلامی پر جھگڑا میدان جنگ بن گیا،ایک نوجوان موقع پر سینے پر فائر لگنے سے قتل دوسرا نوجوان بازو پر فائر لگنے سے شدید زخمی،مقتول ایم آئی ٹی سمیسٹر 6 کی پڑھائی کرتا تھا،مقتول کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئیمقتول راجن پور کا رہائشی تھا مقتول ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا۔رائیونڈ روڈ پر فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کے طالب علم کی ہلاکت کا معاملہ ،ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو شاباش،ون فائیو کال پر اطلاع ملنے کے بعد ڈولفن سکواڈ کی ٹیم نمبر 243 موقع پر پہنچی،ڈولفن اہلکاروں کے بروقت رسپانس سے ملزم قانون کی گرفت میں آیا،ڈولفن اہلکاروں نے کشیدہ صورتحال پر قابو پانے میں مرکزی کردار ادا کیا،ڈولفن اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ہمارا فرض ہے، شاہ میر خالدایس پی ڈولفن

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button