روف حسن پر بزدلانا حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افتخار یوسف زئی
لاہور (آئی این پی )چیئرمین عوامی ہیلپ لائن پاکستان افتخار یوسف زئی نے اپنے مرکز سیکٹریٹ سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے سیکریٹری ان فارمیشن روف حسن پر بزدلانا حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کاش حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے اٹھ فروری کے نتائج کا تجزیہ کیا ہوتا اگر فری ہینڈ اور کھلے دل سے پی ٹی ائی کو میدان عمل میں اترنے دیا جاتا ریاستی جبر اور سنگین کی نوک پر بھیانک داستانیں نہ لکھی جاتی تمام تفصیل بہرحال اب تاریخ کا حصہ ہے تو الیکشن کمیشن اف پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کو فارم 47 کے غلیظ گٹر میں نہ اترنا پڑتا پاکستان تحریق انصاف کے سیکرٹری انفارمیشن روف حسن پر ہیجڑوں کا بھیس بدل کر حملہ کروانا بزدلانا اور گھٹیا عمل ہے اپ لوگوں کی انہی حرکتوں کی وجہ سے لوگوں نے غم و غصے کا اظہار اٹھ فروری کو ووٹ کی طاقت دے کر کیا ہے روف حسن پر اس گھٹیا حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں بانی پاکستان محمد علی جناح کا قول ہے کہ قوم کا اجتماعی فیصلہ کبھی غلط نہیں ہوتا