کرائمز
مونال ریسٹورنٹ منہدم کیس ،مداخلت پر سول جج معطل
سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود سول جج کے عمارت گرانے پر اسٹے آرڈر جاری کرنے پر ہائیکورٹ کا ایکشن، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹے دینے والے سینئر سول جج انعام اللہ کو فوری معطل کردیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے، سینئر سول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بنادیا گیا، فوری ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم، چیف جسٹس عامر فاروق نے جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا، انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے، چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینیر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب بھی کیا تھا