میلسی : دن دہاڑے چوری کی واردات چور گھر کا صفایا کر گئے
میلسی(نامہ نگار)میلسی کا علاقہ چوروں اور ڈکیتوں کے خصوصی نشانے پر نواحی علاقہ دوکوٹہ میں دن دہاڑے چوری کی واردات چور گھر کا صفایا کر گئے . تفصیل کے مطابق میلسی کا علاقہ ان دنوں چوروں اور ڈکیتوں کے خصوصی نشانے پر ہے۔کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس دن کوئی چوری یا ڈکیتی کی وارداتیں نہ ہوں ۔ بدھ کے روز دن دہاڑے تقریبا دو بجے ملتان روڈ دوکوٹہ نزد مسجد سرور کونین محمد سلمان عرف مانی کے گھر چور گھس گئے۔ دروازوں کے تالے توڑ کر گھر کا صفایا کرگئے۔ اہلِ خانہ اس وقت رشتے داروں کے ہاں گئے ہوئے تھے۔ پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے کاروائی شروع کردی ہے۔چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں نے علاقہ بھر میں تشویش پیدا کر دی ہے ۔علاقہ کے شہریوں نے پولیس کے اعلی افسران سے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے