کرائمز

قصور : منڈی عثمان والامیں تجاوزت کیخلاف آپریشن

قصور (ندیم نواب مغل) اسسٹنٹ کمشنرعطیہ عنایت مدنی کی نگرانی میں منڈی عثمان والامیں تجاوزت کیخلاف آپریشن‘ دوکانوں کے آگے تعمیر پختہ تھڑے مسمار‘عارضی رکاوٹیں ہٹاکر سامان ضبط‘بازاروں اور راستوں کو کشادہ کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی کی نگرانی میں منڈی عثمان والامیں تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ دوکانوں کے آگے تعمیر پختہ تھڑے مسمار اور عارضی رکاوٹیں ہٹاکر سامان ضبط کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے متعلقہ افسران، پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ منڈی عثمان والامیں تجاوزات کیخلاف آپریشن کر کے دوکانوں کے آگے تعمیر پختہ تھڑے مسمار اور عارضی رکاوٹیں ہٹاکر سامان ضبط کیا گیا۔ ناجائز تجاوزات کو ختم کرکے بازاروں اور راستوں کو کشادہ کر دیا گیا۔ شہریوں کیطرف سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ بازاروں و سڑکوں پر ناجائز تجاوزات قائم کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا شہر کی خوبصورتی میں اضافہ میری اولین ترجیح ہے۔ شہر کا حسن بحال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button