قصور اور اس کے گردونواح سے ڈکیتی،چوری اور راہزنی مختلف وارداتیں
قصور (ندیم نواب مغل) قصور اور اس کے گردونواح سے ڈکیتی،چوری اور راہزنی مختلف وارداتوں میں ڈاکو،شہریوں سے موٹرسائیکلز، لاکھوں روپے کیش رقم،طلائی زیورات، مال مویشی،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار۔ تھانہ اے ڈویژن قصور میں رسولپور محمد نگر کے رہائشی زین العابدین نے درخواست دی ہے کہ اسٹیل باغ پارک کے باہر کھڑی میری موٹر سائیکل نمبری LER/20-304نامعلوم چور لے گئے ہیں۔تھانہ گنڈا سنگھ والا میں گوہڑ ہٹھاڑ کے رہائشی لیاقت علی نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ سات کس مسلح دیوار پھلانگ کر میرے گھر میں داخل ہوئے اوراسلحہ کے زور پر 05عدد موبائل فون،موٹر سائیکل و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ کھڈیاں میں محمد احمد نے درخواست دی ہے کہ سیگریٹ وغیرہ کی سیل کرکے واپس آتے ہوئے گرڈ اسٹیشن کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر روکا اور زبردستی 1.40لاکھ روپے لوٹ کر موقع سے فرارہوگئے ہیں۔تھانہ منڈ ی عثمانوالہ میں محمد یونس نے درخواست دی ہے کہ ملزمان سجوارہ وغیرہ چارکس گن پوائینٹ پر مجھ سے کیش رقم اور اس سے پہلے چارکس نامعلوم ایک شاخ بکرااور بکری چھین کرلے گئے ہیں۔تھانہ صدر پتوکی میں ڈولو وال کے رہائشی ابوبکر نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ کوٹ اکبر خاں کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی ہے۔پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں رہا شیبر حسین نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں چک 65کے قریب فیکٹری کے باہر کھڑی نامعلوم چور لے گئے ہیں۔مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔