کرائمز

قصور: چار مختلف واقعات میں چاربچوں سمیت سات افراد اغواء

قصور (ندیم نواب مغل) قصور کے گردنواح میں چار مختلف واقعات میں چاربچوں سمیت سات افراد اغواء، مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات در ج کرلیے۔ لیطف پورہ کے رہائشی طارق مسیح نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزم عرفان عرف جونا میری بیوی شمائلہ کو زبردستی گھر سے اغواء کرکے لے گیا ہے اور جاتے ہوئے گھر سے 3لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات بھی چوری کرکے لے گیا ہے۔پولیس تھانہ بی ڈویژن نامزد ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔تھانہ صدر چونیاں میں نور پور جٹاں کی رہائشی خالدہ بی بی نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزمان عارف وغیرہ تین کس نے زبردستی میرے 22سالہ بیٹے عابد کو اغواء کیا ہے۔ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس تھانہ صدر چونیاں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔تھانہ صدر پھولنگر میں بابر علی نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزمان مقبول احمد نے نامعلوم ملزمان کے ساتھ مل کر میری بیوی مسرت بی بی اور بیٹیاں امہ حبیبہ،پاکیزہ اور عائشہ کو اغواء کیا ہے۔پولیس تھانہ پھولنگر نگر نامزد ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرے مصروف تفتیش ہے۔تھانہ کوٹ رادھا کشن میں سرفراز نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا 12سالہ بیٹا بلال کوٹ وسن سنگھ مدھکے دھاریوال ایک نجی سکول میں پڑھنے کو گیا جو تاحال گھر کو نہیں پہنچا خدشہ ہے کہ نامعلوم نے اسے اغواء کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button