کرائمز
بدنام زمانہ منشیات فروش زبیر عرف زبیری گرفتار
قصور الہ آباد (حمید قصوری)۔ ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں سکھیرا کی ہدایت پر تھانہ الہ آباد پولیس کی بڑی کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش زبیر عرف زبیری گرفتار 1600 گرام چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع ایس ایچ او تھانہ الہ آباد محمد عامر خاں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں سکھیرا کی منشیات کے خلاف جاری مہم کو فالو کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں تھانہ الہ آباد کی حدود سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے