لاہور :اندھا دھند فائرنگ ،اسٹائل ٹیکسٹائل ملز کا جی ایم ایڈمن عمر اخترجاں بحق
لاہور /مانگا منڈی (آئی این پی ) مانگا رائیونڈ روڈ پر دن دیہاڑے قتل مانگا رائیونڈ روڈ پر روسہ سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سٹائل ٹیکسٹائل ملز کا جی ایم ایڈمن عمر اختر اوپل موقع پر جاں بحق ہو گیا عمر اختر اوپل کرنل ریٹائرڈ اور لاہور کا رہائشی تھا کرنل (ر) عمر اختر اوپل چھٹی کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے ان کی کار پہ اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا قتل کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے شدید فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو دیہی مرکز صحت مانگا منڈی منتقل کر دیا ایس ایچ او مانگا منڈی شبیر اعوان بھی نفری کے ہمراہ دیہی مرکز صحت مانگا منڈی پہنچ گئے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وقوعہ تھانہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ کا ہے بہرحال پولیس نے فرانزک ٹیموں کو بلا لیا ہے جبکہ کوٹرادھاکشن پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے مذید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔