کرائمز
لاہور /نولکھا، منشیات فروشی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور / نولکھا (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)ایس پی سٹی کیپٹن (ر)قا ضی علی رضا کی ہد ایت پر نولکھا پولیس نے تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں منشیات فروشی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نولکھا عر فا ن گجر نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش وسیم مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 11سو گرام منشیات برآمد کر کے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرنے کامقدمہ درج کر لیا۔ایس پی سٹی کیپٹن (ر)قا ضی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزم لاہور کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی اور اقدام قتل کے 14 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔۔