کرائمز
ماڈل ٹاون کچہری،کوٹ لکھپت،شمالی چھاونی،مناواں سے لاشیں برآمد
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ایدھی ترجمان کے مطابق نصیر آباد، ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب سے 30سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔کوٹ لکھپت بے ہوشی حالت میں ملنے والا 40سالہ شخص دوران علاج دم توڑ گیا، شمالی چھایونی، صدر گول چکر کے قریب سے 40 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا جبکہ مناواں کے علاقہ سے 30سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہلاک ہونے والے چاروں افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیں۔