عدالت میں پیش ملزمان کی ویڈیوز بنانے پر دو افراد گرفتار
لودھراں/تھانہ سٹی(محمد اعجاز انصاری)انچارج گارد جوڈیشل عمران عمر کی کارروائی، عدالت میں پیش ملزمان کی ویڈیوز بنانے پر دو افراد گرفتار کر لیےتفصیلات کے مطابق لودھراں تھانہ سٹی میں انچارج گارد جوڈیشل کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا گرفتار افراد نے بخشی خانہ میں پیشی پر آئے ملزمان کی ویڈیو بنائی تھی ملزمان کا اعتراف ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کی غرض سے بنائی گئی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ویڈیوز اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا انچارج گارد جوڈیشل نے کہا بخشی خانہ میں ویڈیو بنانا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا قانوناً ممنوع ہے ایسی کارروائی کا مقصد قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اور خلاف ورزیوں کو روکنا ہے جبکہ ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا عدالتی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت اور غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی قانونی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔