معزز شہری کو خلاف قانون حراست میں لینے پر ایس ایچ او معطل
اوکاڑہ (مزمل جوئیہ) ڈی پی او اوکاڑہ کاسخت ایکشن ایس ایچ او تھانہ صدر معطل تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی برانچ کی سورس رپورٹ پر ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کا سخت ایکشن معزز شہری کو خلاف قانون حراست میں لینے اور مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ڈی پی او کا ایس پی انویسٹیگیشن کو فوری حقائق پر مقدمہ یکسو کرنے کی ہدایت ایس ایچ او صدر اور سب انسپکٹر محمد اسلم ، کنسٹیبل سلیم اور کنسٹیبل اصغر علی کو سخت ایکشن لیتے ہوئے عہدوں سے ہٹا کر معطل کر کے کلوز پولیس لائنز کر دیا چاروں پولیس افسران کو چارج شیٹ کر کے ڈی ایس پی لیگل ون کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیامحکمانہ انکوائری کی رپورٹ کی روشنی میں پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سخت محکمانہ ایکشن بھی لیا جائے گا معزز شہریوں کی عزت نفس پر اور قانون کی بالادستی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا محکمہ میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کی کوئی جگہ نہیں انکے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہینگی ، ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت