کرائمز

لودھراں :ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

لودھراں/تھانہ قریشی والا( محمد اعجاز انصاری)تھانہ قریشی والا پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق کالر عصمت اللہ نے پکار 15 پر اطلاع دی کہ چار کس ملزمان نے اس سے موبائل فون ، موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی ترجمان پولیس کے مطابق پولیس فوری موقع پر پہنچی تو حالات و واقعات بالکل مختلف پائے گئے فریقین میں لین دین معاملہ تھا چھیننے کی کوئی واردات نہ ہوئی ہے کالر عصمت اللہ نے من گھڑت وقوعہ بنا کر پولیس کا وقت ضیاع کیا ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا پولیس کا قیمتی وقت اور وسائل ضائع کرنے کی سزا بھگتنا ہوگی سنگین واقعات کو ڈرامہ بنا کر پیش کرنے والے معافی کے مستحق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button