کرائمز

انصاف اور میرٹ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے :کامران ممتاز

لودھراں/دنیا پور(محمد اعجاز انصاری) انصاف اور میرٹ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز نے ڈی ایس پی آفس دنیاپور میں لگائی جانیوالی کھلی کچہری میں کیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا سفر جاری ہے اس سلسلہ میں لگائی گئی کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں سنگین مقدمات کے مدعیان کو بھی بلوایا گیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ ہے اور شہریوں کو انصاف کی جلد فراہمی ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔جرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون اشد ضروری ہے۔کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او کامران ممتاز کی زیر صدارت سرکل دنیاپور کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔کرائم میٹنگ میں ڈی ایس پی میاں عبدالروف، ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں مقدمات کی تفتیش، پولیس ورکنگ اور سرکل کے تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ ہر تفتیشی افسرمقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے اپنی اور محکمہ کی توقیر میں اضافہ کا موجب بنے اور مظلوموں کی داد رسی کر کے صحیح معنوں میں عوام کے محافظ ہونے کا ثبوت پیش کریں۔قیام امن اور جرائم کے سدباب کے لیے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری انتہائی ضروری ہے زیر تفتیش مقدمات اورپینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کو بروقت یکسو کیا جائے۔تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے بعد اور تکمیل چالان ہونے پر عدالتوں میں فوری بھجوائیں اور تمام افسران اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی یقینی بنائیں#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button