کرائمز
ملزمان سے 03 کلو 830 گرام چرس اور 260 لیٹر شراب برآمد
لودھراں(محمد اعجاز انصاری) وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او کامران ممتاز کی زیر قیادت ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق لودھراں: پولیس کی مختلف کاروائیوں کے دوران 12 مقدمات درج کرکے 12 ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان سے 03 کلو 830 گرام چرس اور 260 لیٹر شراب بھی برآمد کی ترجمان پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران 19 اشتہاری مجرمان ،02 عدالتی مفرور اور 05 ٹارگٹ ایفنڈر بھی گرفتار کیے گئے گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔