اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا کباڑ کے گودام پر چھاپہ
کراچی:(رپورٹ شفقت خان)ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا ہارون آباد کے علاقے میں کباڑ کے گودام پر چھاپہ چوری شدہ سامان/ اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث چار اسکریپ ڈیلرز / کباڑی گرفتار کباڑ کے گودام سے بھاری تعداد میں موٹرسائیکلوں کا اسپئیر پارٹ برآمد کرلیا گیا ایس ایس پی کیپٹن (ر) فیضان علی مذکورہ گودام میں موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کے اسپئیر پارش کو پریس مشین کے ذریعے پریس کرکے بنڈل بنائے جاتے ہیں پولیس حکام کے مطابق گودام سے 7 عدد بنڈل پریس شدہ سامان اور موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کے اسپئیرپارٹس کو قبضہ پولیس میں لیا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت 1- محمد افضل، 2- غیاث 3- محمد شکیل اور 4- محمد صادق کے ناموں سے ہوئی کاروائی انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔