ایس ایس پی دارو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ
دادو: (رپورٹ شفقت خان) ایس ایس پی دادو کا ڈسٹرکٹ جیل پہنچنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل جاوید ایوب مغیری سمیت دیگر نے استقبال کیا اور خصوصی دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ایس ایس پی دادو نے جیل سپرینٹنڈنٹ کے ہمراہ جیل کی مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا اور میسر سہولیات کا بھی جائزہ لیا ایس ایس پی دادو نے قیدیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ زندان میں رہ کر خود کو بدلنے کی کوشش کریں اور راہِ راست پر چل کر معاشرے کا کارآمد فرد بنیں جیل کے بورچی خانے کا بھی معائنہ کیا قیدیوں کے لیے پکنے والے کھانے کو خود کھا کر چیک کیا اور کھانے کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا قیدیوں کیلئے جیل میں موجود ہسپتال کا بھی جائزہ کیا اور جیل میں میسر سہولیات کی تعریف کی ایس ایس پی دادو نے جیل کے اسلحہ خانے کا بھی جائزہ لیا ہتھیاروں اور اینٹی رائٹ سامان کی موجودگی کی معلومات لی جیل میں ایف سی کے جوانوں اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور دیگر اہلکاروں کو الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے پر شاباش دی ایس ایس پی دادو نے ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس کے حوالے سے مشترکہ موک ایکسرسائز کرنے کی بھی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی بات کی جبکہ جیل میں صفائی ستھرائی و انتظامی معاملات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کی تعریف کی اور جیل سپرنٹڈنٹ کے اقدامات کو سراہا آخر میں جیل سپرنٹنڈنٹ جاوید ایوب مغیری نے ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کو سندھ کی ثقافت ٹوپی اور لونگی کے تحائف پیش کیے۔