کرائمز
جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ
لودھراں/تھانہ صدر(محمد اعجاز انصاری)لودھراں پولیس کی بہترین تفتیش اور معاشرتی ناسور کے خلاف عدالتی فیصلہ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا ترجمان پولیس کے مطابق لودھراں تھانہ صدر پولیس نے ملزم اسفر علی کو 01 کلو 120 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا ملزم اسفر علی کے خلاف 02 مارچ 2024 میں بجرم 9Cکا مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے کہا ملزم کو قرار واقعی سزا سے جرائم پیشہ عناصر میں خوف پیدا ہوتا ہے پولیس بہتر انوسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کی معاونت سے منشیات فروشوں کو عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوا رہی ہے۔