رہائشی مکان میں گٹکے ماوے کے کارخانے پر چھاپہ 280 کلو سے زائد تیار چھالیہ برآمد
کراچی:(رپورٹ شفقت خان) شاہ لطیف پولیس کارہائشی مکان میں گٹکے ماوے کے کارخانے پر چھاپہ گٹکا ماوا سپلائے و فروخت کرنے میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات ولی محمد گوٹھ پر واقعہ خفیہ مقام سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے 280 کلو سے زائد گٹکے میں استعمال ہونے والی تیار چھالیہ 10 کلو تیار شدہ گٹکا ماوا 10 کلو چونا اور 15 کلو کتہ برآمد ہوا ملزمان کی شناخت امجد خان برکت علی اور سیف اللہ کے نام سے ہوئی شاہ لطیف پولیس کی جانب گٹکا ماوا بنانے والی خفیہ جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے وہ کارخانے میں گٹکا ماوا تیار کرتے اور شہر کے مختلف جگہوں پر گٹکا ماوا سپلائے و فروخت کرتے تھے شاہ لطیف پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔