کرائمز

اسٹریٹ کرائمز کی متعدد واردتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی:(رپورٹ شفقت خان) اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد واردتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے اسٹیل ٹاؤن کی حدود سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کی شناخت اسداللہ ولد صفدر اور ماجد علی ولد صفدر علی کے نام سے ہوئی گرفتار ملزمان نے گزشتہ شپ تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود سے ہونے والی مختلف وارداتوں کا بھی اعتراف کیا گرفتار ملزمان اسٹیل ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار دونوں ملزمان پہلے بھی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں اسٹیل ٹاؤن پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button