کرائمز

کاہنہ :غیر قانونی سوسائٹی میں بارہ لاکھ کے عوض بارہ میٹر نصب

کاہنہ (ڈاکٹر فاروق )سب ڈویژن صوفیہ آباد واپڈا کےایس ڈی او محسن اسلام ایل ایس محمد اشفاق اور ایم آئی آصف محمود نے غیر قانونی سوسائٹی فہد سٹی میں بارہ لاکھ روپے رشوت لے کر بارہ میٹر لگا دیئے تفصیلات کے مطابق واپڈا سب ڈویژن صوفیہ آباد میں ایس ڈی او محسن اسلام نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے محسن اسلام ایل ایس محمد اشفاق اور آصف محمود ایم آئی نے فہد سٹی کے اونر راشد میؤ سے بارہ لاکھ روپے لیکر راتوں رات میں بارہ میٹر فہد سٹی میں لگا دیئے جبکہ فہد سٹی غیر قانونی سوسائٹی ہے اس کا نقشہ پاس نہ ہے یہ نان الیکٹریفائی ایریا ہے ایس ڈی او محسن اسلام نے اپنے مؤقف میں کہا کہ ہم نے میٹر آبادی آہلو روڑ میں لگائے ہیں جبکہ فہد سٹی کے اونر راشد میؤ نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ میں بل بھر بھر کر تھک گیا ہوں بہت محنت کر کے بارہ میٹر لگوائے ہیں اور اب میں ٹرانسفارمر کی بھی کوشش کر رہا ہوں اگر آپ نے خبر فلیش کی تو میرا سارا کام خراب ہو جائے گا نمائندے نے پوچھا کہ آپ کو خبر کا کیسے پتا چلا تو فہد سٹی کے اونر راشد میؤ نے بتایا کہ مجھے ایل ایس اشفاق اور ایس ڈی او محسن اسلام نے فون کر کے آپ کا بتایا ہے اور آپ کی ویڈیو بھی مجھے بھیجی ہے۔ایل ایس محمد اشفاق نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ فہد سٹی میں میٹر ایس ڈی او محسن اسلام نے ایم پی اے رانا راشد کے کہنے پر لگاۓ ہیں۔ محسن اسلام نےآصف محمود ایم آئی کو اپنے ساتھ سب ڈویژن صوفیہ آباد میں رکھا ہوا ہے کیونکہ آصف محمود فیلڈ میں کماؤ پوت کے طور پر سمجھا جاتا ہے اور افسران کے ساتھ بڑی بڑی ڈیلیں سب ڈویژن صوفیہ آباد میں یہی کرواتا ہے جبکہ آصف محمود ایم آئی کے ڈیوٹی آرڈر سب ڈویژن حمزہ ٹاؤن کے ہیں آصف محمود ایم آئی نے اپنے مؤقف میں کہا میری افسران کے ساتھ اٹیچمنٹ ہے اس لئے سب ڈویژن حمزہ ٹاؤن کی بجاۓ سب ڈویژن صوفیہ آباد میں کام کرتا ہوں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button