کرائمز

قصور: سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کی کارروائی‘ 122گاڑیوں کے چالان

قصور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنر قصور کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا اوور چارجنگ‘اوورلوڈنگ‘سموگ‘غیر محفوظ پبلک /سٹوڈنٹس گاڑیوں کیخلاف ایکشن‘122گاڑیوں کے چالان‘1لاکھ 80ہزار روپے جرمانہ 82گاڑیاں تھانوں میں بند جبکہ 2لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس دلوا دی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حافظ عثمان احمد نے موٹر وہیکل ایگزامینر محمد کاشف اور دیگر ٹیم کے ہمراہ اکتوبر 2024کے دوران فیروز پور روڈ، دیپالپور روڈ، کھڈیاں، چونیاں، پتوکی، کوٹ رادھاکشن اور دیگر جگہوں پر ناکے لگا کر اوور چارجنگ، اوور لوڈنگ، سموگ کا باعث بننے والی،غیر محفوظ پبلک /سٹوڈنٹس گاڑیوں‘بغیر روٹس چلنے والی اور کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنیوالوں گاڑیوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button