کرائمز

شیخوپورہ: ڈکیتی چوری کی وارداتیں ‘ ڈاکوؤں کا شہری پر تشدد

شیخوپورہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) متعدد وارداتوں میں کئی شہری لٹ گئے۔ تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ گوجرانوالہ روڈ کی آبادی کوٹ رنجیت کے قریب 3ڈاکوؤں نے ویلڈنگ کی دکان کے مالک فاروق سے 28 ہزار روپے چھین لئے ‘ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عامرشہزاد کو تشدد کر کے 1 لاکھ 25 ہزار روپے چھین لئے ۔ تھانہ شرقپور کے علاقہ تریڈ والی میں بے نظیرانکم ٹیکس کی ڈیوٹی کے دوران موٹرسائیکل سواروں کو احمد،اطہرریاض کو 6 لاکھ روپے لیکر دفتر آئے، دفتر میں محمد عمر،امجد علی موجود تھے کہ ڈاکوؤں نے تمام افراد سے 12 لاکھ 92 ہزار روپے چھین لئے ، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ گلفشاں ٹاؤن کے 4 ڈاکوؤں نے دلاور سے 75 ہزاروپے ‘ طلائی انگوٹھی وگھڑی سمیت قیمتی سامان چھین لیا۔ تھانہ فیرو زوالہ کے علاقہ امامیہ کالونی میں ڈاکوؤں نے ارسلان سے 13ہزارروپے ‘ موبائل ‘ اے ٹی ایم کارڈ اورموٹرسائیکل کے کاغذات چھین لئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button