کرائمز
راہوالی: چھوٹے چھوٹے بچوں کے ذریعے منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر
راہوالی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)تھانہ کینٹ کے علاقہ پیروشہید جو منشیات فروشی کے اڈوں کی وجہ سے بدنام ہے میں منشیات فروشوں نے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ذریعے منشیات فروشی کا دھندہ شروع کروادیا، معلوم ہواہے کہ اس علاقہ کے منشیات فروشوں جن میں کئی خواتین بھی ملوث پائی جاتی ہیں نے چھوٹے بچوں جن کی عمریں 10سے 12سال تک ہوتی ہیں کو منشیات کی پڑیاں بنا کر گلیوں کے کونوں پر کھڑا کردیا جاتا ہے جہاں سے منشیات کے عادی نشئی روزانہ ان بچوں سے اپنا نشہ خرید کر رفو چکر ہوجاتے ہیں ان بچوں کی نگرانی دور پیچھے کھڑے ہوئے منشیات فروش مرد و خواتین کررہے ہوتے ہیں