کرائمز

نوشہرہ ورکاں :پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے ،متعدد گرفتار

نوشہرہ ورکاں(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)پولیس کے پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے ،متعدد گرفتار،بیشتر کارکن روپوش ہوگئے۔ ،بتایاگیا ہے کہ بارہ اکتوبر کو گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پر مقامی پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے تحریک انصاف کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے اور فیض رسول،معاذ سمیت کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا پولیس نے پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما سرفراز باٹھ سمیت شہر میں متعدد کارکنان کے گھروں پر ریڈ کیے لیکن بیشتر کارکنان روپوش ہونے کے باعث گرفتاریوں سے محفوظ رہے تحریک انصاف ذرائع کاکہناتھاکہ چھاپے اور گرفتاریاں کارکنان کی عمران خان سے محبت کو کم نہیں کرسکتیں قیادت کے ہدایت کے مطابق گوجرانوالہ میں احتجاج ضرور ہوگا اور عمران خان کی رہائی تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button