گوجرانوالہ:سموگ، آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف کریک ڈاون
گوجرانوالہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)سموگ، آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن تیز، ضلع بھر میں کھلے مقامات پر مضر صحت دھاتیں بطور۔ایندھن استعمال، فصلوں کی باقیات جلانے ، صنعتی یونٹس، ماحول دوست ٹریٹمنٹ پلانٹ کے بغیر چلنے والے بھٹے ، گودام، اور بھٹیاں سیل کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے جرمانے عائد اور مقدمات کے اندراج کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے استغاثے دائر کردئیے گئے ۔کاروائیاں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز سٹی اقراء مبین گوندل، صدر ڈاکٹر حلیمہ منیر، نوشہرہ ورکاں نوید حیدر اور محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کیں ۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نویداحمد نے کہا کہ آلودگی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کریک ڈاؤن مزید تیز کریں۔