کرائمز
راہوالی :ڈاکو نقدی، موبائل فون اور ۔موٹر سائیکل چھین کر فرار
راہوالی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)کینٹ کے علاقہ میں ڈکیتی کی تین وارداتوں میں ڈاکو طالبعلم سمیت تین شہریوں سے نقدی، موبائل فون اور ۔موٹر سائیکل چھین کر فرار۔ گجو چک کا عبدالرحمن سکول سے چھٹی کے وقت گھر جارہا تھا کہ دو ڈاکوؤں نے روک کر اس سے 52ہزار روپے نقدی، ڈیڑھ لاکھ مالیتی موٹر سائیکل، 40ہزار روپے مالیتی موبائل فون چھین لیا۔ سیلز مین عاطف سے مدینہ کالونی میں دو ڈاکو 43ہزار روپے جبکہ مسائیکے والی کے رانا علیم سے ٹھکرکے پلی پر دو ملزمان نے روک کر 6ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے ۔