کرائمز

کامونکے:شہری لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے

کامونکے (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے ۔گزشتہ رات نانگرے دادن کا احتشام موڑ ایمن آباد میں۔ واقع اپنی موبائل شاپ بند کرکے گھر جارہا تھا کہ راستہ میں دو ڈاکو اُس سے چھتیس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ آدھورائے روڈ پر دو ڈاکوؤں نے چھچھروالی کے موٹر سائیکل سوار ارشد اور اُسکی اہلیہ سے آٹھ ہزارروپے ،موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔صائب کے افضل کے گھر تین ڈاکو ؤں نے داخل ہوکر پینتیس ہزارروپے ،طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لیا جس کے بعد ملزمان شاہدہ کے گھر گھس گئے اور چالیس ہزار روپے ،موبائل فون اور قیمتی پارچات لے گئے جبکہ گھوماں روڈ پر تین ڈاکو ہرپوکی کے منظور اور اُسکے دوست سے 94ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ محلہ دمدمہ کا احتشام گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا جسے چور لے گئے ۔ ایمن آباد اشرف ٹاؤن کے اکرم کی حویلی سے چور دو بکریاں لے گئے ۔رکھ کیرانوالی کے عمر فاروق کی حویلی سے بھی دو بکریاں چوری ہوگئیں جبکہ موضع سموبالا کے زمیندار رانا جمیل کے کھیتوں سے چور فصلوں کو سیراب کرنے والی بجلی کی دو موٹر یں لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button