پولیس نے دوہرے قتل کی سنگین واردات کو ٹریس کرلیا ہو شربا انکشافات
گجرات (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)پولیس نے دوہرے قتل کی سنگین واردات کوصرف ایک ہفتہ میں ٹریس کر لیا، نجی کمپنی کے منیجر اور۔ ڈرائیور کاقاتل مدعی مقدمہ نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمانیہ پولیس کوعثمان علی بٹ نے اطلاع دی کہ اسکے خالہ زاد بھائی وبزنس پارٹنر شیراز سرور کو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے جبکہ اسی دن رحمانیہ پولیس نے اطلاع پر ایک ڈیڈ باڈی برآمد کی جس کی شناخت دانش سرور کے نام سے ہوئی جو بعد ازاں پتا چلا کہ اغواہونے والے شیراز سرور کا ڈرائیور تھا ۔ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم عثمان علی بٹ (مدعی مقدمہ )نے اپنی دوسری بیوی صباء کے ہمراہ ملکر مغوی شیراز سرور جو کہ اسکا سگا خالہ زادبھائی و بزنس پارٹنر تھا کو گھر بلا کر بذریعہ فائر قتل کر دیا اوراسکی نعش قریبی خالی مکان میں چھپا دی جبکہ اسی روز عثمان بٹ نے ہمراہ اپنی دوسری بیوی صباء مقتول دانش سرور کو نجی کمپنی جس میں مقتول ملازمت کرتا تھاکے باہر سے اپنی گاڑی میں بٹھایا اوروینس بن پرلے جا کر بذریعہ فائر قتل کر دیا ۔ مقتول شیراز اور دانش دونوں کے درمیان ان دنوں اختلافات چل رہے تھے ، مقتول شیراز اورملزم عثمان علی کے درمیان بزنس کے آڈٹ پر اختلاف پیدا ہو گئے ، جس پر ملزم عثمان علی نے مقتول شیرازسرور سے پیچھا چھڑوانے کے لیے اور بزنس ہتھیانے کی غرض سے شیرازسرور کو قتل کیا جبکہ دانش کو اس لئے قتل کیا کہ الزام مقتول شیراز سرور پر لگا دیں گے ۔تاہم پولیس ٹیم نے ملزم عثمان علی بٹ کو گرفتار کر لیا۔