کرائمز

ناجائز اسلحہ،35لٹر شراب اور6کلو سے زائد منشیات برآمد

سیالکوٹ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)ناجائز اسلحہ،35لٹر شراب اور6کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 15افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات تھانہ سول لائن کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص بلال رفیق سے پستول اور گولیاں، پیرس روڈ سے محمد انصر سے پانچ لٹر شراب، تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ سے کار سوار جاوید سے 20بوتل شراب، سلیمان علی سے پستول اور پانچ گولیاں، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ لاری اڈا سے ماجد علی سے ایک کلو420گرام چرس، پیر جھانیاں سے عدنان سے 540گرام چرس، ارشد محمود سے ایک کلو240گرام چرس، بلال منیر سے ایک کلو210گرام چرس اور احتشام علی سے ایک کلو140گرام چر س برآمد کرکے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button