کرائمز

رسم حنا کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، نوجوان جاں بحق

کامونکے (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)رسم حنا کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔گزشتہ رات نواحی گاؤں تتلے مالی میں اٹھائیس سالہ رمضان گجر اپنے دوست طیب یعقوب کی مہندی کی تقریب کے موقع پر چھت پر کھڑا تھا کہ اس دوران نامعلوم مہمان نے نیچے سے ہوائی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک گولی چھاتی میں لگنے سے رمضان گجر شدید زخمی ہوگیا۔جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر گوندلانوالہ میڈیکل کالج لیجایا جارہا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button